منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

ساڑھے چار مہینے، دنیا کا پہلا طیارہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم

datetime 26  جولائی  2016 |

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)شمسی توانائی کی مدد سے اڑنے والا طیارہ سولر امپلس دنیا کا چکر مکمل کرنے والا ایسا پہلا جہاز بن گیا ہے جو صرف سورج سے حاصل ہونے والی توانائی سے چلتا ہے۔سولر امپلس نے اپنی مہم کے آخری مرحلے میں قاہرہ سے ابو ظہبی تک سفر تقریبا 48 گھنٹوں میں طے کیا۔گذشتہ برس نو مارچ کو اس طیارے نے دنیا کا چکر لگانے کی غرض سے ابوظہبی سے ہی اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ایک آدمی کی گنجائش والے طیارے کو آندرے بورشبرگ اور برٹرینڈ پیکارڈ نے مختلف مراحل میں باری باری اڑایا ہے اور آخری پرواز کے پائلٹ برٹرینڈ پیکارڈ ہی تھے۔ انھوں نے ابو ظہبی میں جہاز کو محفوظ طریقے سے لینڈ کیا۔قاہرہ سے ابو ظہبی کے درمیان کی پرواز میں مشکلیں بھی آئیں۔ راستے میں کئی مقامات پر گرم ہواؤں سے بننے والے گردابوں اور خلل سے طیارے کو محفوظ کرنا پڑا۔ سعودی صحرا کے اوپر ہوا کم تھی جس کی وجہ سے طیارے کے انجن کو زیادہ مشقت کرنی پڑی۔اس پرواز کے ساتھ ہی دنیا کا چکر لگانے کا اس جہاز کا سفر یہیں ختم ہوا۔ اپنی پرواز کے دوران جہاز نے چار براعظموں، تین سمندروں اور اور دو بحیروں کا سفر کیا۔اس میں سے سب سے طویل سفر جاپان کے شہر نگویا سے امریکہ میں ہوائی کے درمیان کا تھا۔ یہ سفر 118 گھنٹوں میں مکمل ہوا تھا۔اس طویل پرزاز کے ساتھ ہی پائلٹ بورشبرگ نے تن تنہا طویل وقت تک بغیر کسی رکاوٹ کے جہاز اڑانے کا ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔سولر امپلس اب تک 30 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے شمسی توانائی کی مدد سے دنیا کا چکر لگانے والا پہلا طیارہ بن گیا ہے۔قاہرہ سے ابوظہبی کی پرواز اس کے سفر کا 17واں اور آخری مرحلہ تھا جس کے دوران اس نے بحرالکاہل اور بحرِ اوقیانوس کو عبور کیا ہے۔سولر امپلس پروجیکٹ کا مقصد کسی خاص قسم کی ہوا بازی کا مستقبل پیش نہیں کرنا، بلکہ صاف ستھرے ایندھن کے استعمال کا مظاہرہ کرنا ہے۔بورشبرگ اور برٹرینڈ پکاڈ دونوں ہی شمشی توانائی سے چلنے والے طیارے پر گذشتہ ایک عشرے سے کام کرتے رہے ہیں۔دونوں کو امید تھی کہ وہ اپنے اس مشن کو گذشتہ برس ہی پورا کر لیں گے لیکن موسم کی خرابی اور بعض دیگر رکاوٹوں کے سبب انھیں اس میں تاخیر ہوئی۔سولر امپلس کا وزن ایک کار سے زیادہ نہیں ہے لیکن اس میں بوئینگ 747 کے لگے ہوئے ہیں۔ اس میں 1،7000 شمشی بیٹریاں ہیں جو توانائی کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…