بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

تیز رفتار انٹرنیٹ ،حکومت نے خوشخبری سنادی

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مالی سال 2016-17ء میں ملک کے جنوبی علاقوں میں 56 ہزار نئے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میسر کی جائے گی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آپٹک فائبر کیبل منصوبے کے تحت مالی سال 2016-17ء میں بلوچستان میں جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے 63 کروڑ 40 لاکھ روپے اور خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں تین نئے منصوبوں کیلئے 1.9 ارب روپے خرچ ہوں گے اس کے علاوہ پاکستان بیت المال کے تحت خواتین مراکز میں کمپیوٹر لیبارٹری کا قیام، وزیراعظم کا انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی‘ سکالر شپ‘ وزیراعظم کا سکالر شپ برائے ہونہار طلبہ بلوچستان پروگرام اور وزیراعظم کا قومی آئی سی ٹی انٹرن شپ پروگرام پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے جن پر مالی سال 2016-17ء میں تقریباً ایک ارب روپیہ خرچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیراعظم پاکستان نے چین اور پاکستان کے مابین سرحد کے آر پار آپٹک فائبر پراجیکٹ کا افتتاح افتتاح کیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے تعاون کا آغاز ہوگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…