بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

اگر آپ بھی فیس بک پر یہ کام کرتے ہیں تو ہوشیار ہوجائیں!

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن: امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے دوستوں کی اپ ڈیٹس پر بہت زیادہ توجہ دینا آپ کی ذہنی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیس بُک کا بہت زیادہ استعمال لوگوں کے اندر حسد کا جذبہ پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے جو تبدیل ہو کر مایوسی میں بدل جاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فیس بُک صارفین کو سوشل نیٹ ورک پر اپنے دوستوں کی سرگرمیوں اور طرز زندگی سے حسد کا تجربہ ہو سکتا ہے جو آگے بڑھ کر مایوسی کی شکل میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ فیس بُک متعدد افراد کے لئے مثبت ویب سائٹ ثابت ہو سکتی ہے تاہم دوسروں کی اپ ڈیٹس پر بہت زیادہ توجہ دینے سے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ تحقیق کے دوران رضاکاروں پر کئے گئے تجربات سے یہ بات سامنے آئی کہ فیس بُک کا بہت زیادہ استعمال براہ راست مایوسی یا ڈپریشن کا باعث نہیں بنتا بلکہ صارفین پہلے حاسد بنتے ہیں جو بعد میں ذہنی مرض کا باعث بن جاتا ہے۔ محققین کے مطابق اس کی وجہ اپنے دوستوں کی پرتعیش تعطیلات، اچھی خبروں کے سٹیٹس اپ ڈیٹس اور دیگر مثبت چیزوں سے اپنا موازنہ ہوتا ہے۔ –



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…