بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل بڑا مقدمہ ہارگئی

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل چین میں آئی فون کے ٹریڈ مارک کا مقدمہ ہار گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل چین میں آئی فون کے ٹریڈ مارک کا مقدمہ ہار گئی اس کا مطلب ہے کہ چین میں ہینڈ بیگ اور چمڑے کی دوسری مصنوعات بنانے والی کمپنی شنتونگ ٹیاندی آئی فون ٹریڈ مارک کا استعمال کرتی رہے گی ٗسرکاری اخبار لیگل ڈیلی کے مطابق بیجنگ میونسپل ہائی پیپل کورٹ نے شنتونگ کے حق میں فیصلہ سنایا ٗخیال رہے کہ شنتونگ نے چین میں 2010 میں اپنی چمڑے کی مصنوعات کیلئے آئی فون نامی ٹریڈ مارک حاصل کیا تھا ٗایپل نے اس نام کا انتخاب 2002 میں الیکٹرانک مصنوعات کیلئے کیا تھا تاہم اسے 2013 تک منظوری نہیں مل سکی تھی ٗلیگل ڈیلی میں یہ رپورٹ اپریل کے اواخر میں شائع ہوئی تھی تاہم بعد میں اس کی زیادہ تشہیر ہوئی ٗشنتونگ آئی فون ٹریڈ مارک کے ساتھ ہینڈ بیگ، موبائل فون کے ڈبے اور چمڑے کی دوسری مصنوعات فروخت کرتی ہے۔سب سے پہلے 2012 میں ایپل نے چین میں ٹریڈ مارک کے حکام کے پاس اس کی شکایت کی تاہم وہاں ناکام ہونے پر اس نے بیجنگ کی ایک ذیلی عدالت میں مقدمہ دائر کیاتاہم دونوں عدالتوں نے ایپل کے خلاف فیصلہ سنایا کہ جس کے بعد اس نے اعلیٰ عدالت میں اپیل کی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…