متعارف چوری شدہ ویڈیو کے لیے فیس بک کا نیا ٹول

3  مئی‬‮  2016

لاہور ( نیوز ڈیسک)اگر تو آپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کسی کی ویڈیو چوری کرکے لگالیں تو اس عادت کو ترک کردیں۔جی ہاں فیس بک نے رائٹس منیجر کے نام سے ایک نیا ٹول متعارف کرایا ہے جس کا مقصد چوری شدہ ویڈیوز یا مواد کے خلاف کریک ڈاون کرنا ہے۔ اس ٹول کے ذریعے اس ویڈیو کو بنانے والے کسی بھی ایسی ویڈیو کو ہٹانے کے لیے آٹومیٹک فلیگ لگاسکیں گے جو نقل یا چوری کی گئی ہو۔ یہ فیچر یوٹیوب کے کانٹینٹ آئی ڈی سسٹم سے ملتا جلتا ہے جو کئی برسوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔ فیس بک کو کافی عرصے سے یوٹیوب کے ویڈیو تخلیق کاروں کی جانب سے تنقید کا سامنا تھا جن کی ویڈیوز چوری کرکے بغیر اجازت سماجی رابطے کی سائٹ پر پوسٹ کردیا جاتا۔ ان صارفین کا کہنا تھا کہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی روک تھام کے لیے فیس بک کا سسٹم بہت سلو بلکہ ناکارہ ہے۔ اب چونکہ فیس بک نے اپنی زیادہ توجہ ویڈیو پر مرکوز کردی ہے تو وہ کاپی رائٹس کے تحفظ کے لیے بھی زیادہ سنجیدہ ہے۔ اس نئے ٹول کا اطلاق لائیو اسٹریم ویڈیو پر بھی اس صورت میں ہوجائے گا جب کوئی صارف کاپی رائٹس کا تحفظ رکھنے والے مواد کو استعمال کرے گا اور اس کی براہ راست نشریات فوری طور پر روک دی جائے گی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…