بوسٹن(نیوزڈیسک)وائی فائی سگنلز محفوظ بنانے کیلیے لوگ طرح طرح کے ہتھکنڈے استعال کرتے ہیں لیکن اب تھوڑی سے جدت کے بعد اپنے وائی فائی سنگلز کو محفوظ بناسکتے ہیں۔
میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے وائی فائی کے لئے ایک کرونوس کے نام سے نیا وائرلیس نظام وضع کیا ہے جس سے کوئی بھی دوسرا شخص وائی فائی سگنلز کیچ نہیں کرپائے گا اور سگنلز صرف استعمال کرنے والے اصل مالک تک ہی پہنچیں گے۔ کرونوس ڈیٹا کو موبائل فون اور ٹیبلٹ تک جانے اور واپس آنے کا وقت نوٹ کرتا ہے یعنی راو¿ٹر سے ڈیٹا پیکٹس کسی آلے تک پہنچنے میں جو وقت لگتا ہے راو¿ٹر اس کا ایک نقشہ اور حد بنالیتا ہے۔
ماہرین نے اس عمل کو 2 کمروں کے گھر میں آزمایا ہے جہاں 4 لوگ موجود تھے اور وائی فائی راو¿ٹر نے 94 فیصد درستگی کے ساتھ ان کے محلِ وقوع کا اندازہ لگالیا۔ اس طرح راو¿ٹر روزانہ استعمال کرنے والوں کا ایک نقشہ بنالیتا ہے ا ور صارفین کا ایک نیٹ ورک بنا کر نیٹ اسی جگہ تک محدود کردیتا ہے جس سے کوئی دوسرا شخص آپ کے وائی فائی کے سگنلز نہیں چرا سکتا۔
اپنا وائی فائی محفوظ بنا ئیں، انتہائی آسا ن طریقہ
1
مئی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں