منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

واٹس ایپ استعمال کرنے والے خوش ہو جائیں، زبردست تبدیلی کر دی گئی

datetime 7  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اب مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں کسی میسج کا جواب دینے کے لیے آپ کو ایپ اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔جی ہاں واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے جس کے تحت آپ نوٹیفکیشن میں ہی پیغام دیکھ کر اس کا جواب دے سکیں گے۔اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والے بلاگ اینڈرائیڈ پولیس کے مطابق ابھی یہ فیچر بیٹا ورڑن میں دستیاب ہے جس میں معلوم ہوا کہ رئیپلائی بٹن اب نوٹیفکیشن بھی ہی موجود ہوگا۔یہ تبدیلی اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز صارفین کے لیے سامنے آنے والی ہے۔اس فیچر کے تحت جب آپ کو میسج موصول ہوگا تو نوٹیفکیشن ٹرے پر آپ اسے معمول کے مطابق دیکھیں گے مگر پھر سوایپ ڈان کرکے اسے بڑا کریں گے اور رئیپلائی بٹن پر کلک کرکے جواب دیں گے۔یہ وہ فیچر ہے جس کا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جارہا تھا اور اب اسے متعارف کرایا جارہا ہے۔اسی طرح واٹس ایپ نے سروس کے اندر موجود کیمرہ انٹرفیس بھی بدلا ہے اور وہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوگیا ہے۔یہ نیا کیمرہ انٹرفیس صارفین کے لیے استعمال کرنا زیادہ آسان ہے اور اب بلیو شٹر بٹن کو ختم کرکے ایک وائٹ بٹن رکھا گیا ہے جو اسکرین کلر اسکیم سے فٹ ہوجائے گا۔یہ فیچر بھی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…