منگل‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خوبصورت ترین جاندار دنیا سے غائب ہونے والاہے

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شمالی امریکہ کی مشہور مونارک تتلیاں یا ایسٹرن مونارک بٹرفلائی اگلے 20 برس میں صفحہ ہستی سے غائب ہوسکتی ہیں۔
اگرچہ ان کی آبادی میں کچھ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے لیکن وہ اس کمی کو پورا نہیں کرسکتا جو گزشتہ 20 برس سے جاری ہے۔ اسکرپس انسٹی ٹیوشن آف اوشیانوگراف کی تحقیق کے مطابق 1996 سے 2015 تک مشرقی مونارک تتلیوں کی آبادی تیزی سے کم ہوتے ہوئے اب 84 فیصد تک کم ہوچکی ہے۔
مونارک تتلیوں کو گننا محال ہوتا ہے اور ان کے جھنڈ کی لمبائی چوڑائی کو دیکھتے ہوئے ہی ان کی تعداد کا تخمینہ لگایا جاتا ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب وہ سردیوں میں میکسکو آتی ہیں۔ صرف 1996 میں مونارک تتلیوں کے جھنڈ 45 ایکڑ پر دیکھے گئے تھے لیکن بہت کوشش کے باوجود بھی انہیں 2015 اور 2016 میں صرف 10 ایکڑ رقبے پر دیکھا گیا ہے۔
ورلڈ والڈ لائف فنڈ ( ڈبلیو ڈبلیو ایف ) کے مطابق جنگلات میں کمی، موسمیاتی تبدیلیوں اور تتلیوں کی نسل خیزی کے میدان میں کمی سے یہ حساس تتلیاں بہت تیزی سے ختم ہورہی ہیں۔ جس طرح ریشم کا کیڑا شہتوت کے پتےاور پانڈا بانس کو کھاتا ہے اسی طرح مونارک تتلی کا کیڑا صرف ایک خاص دودھیا پودے (ملک ویڈ) پر گزارا کرتا ہے۔ تتلیاں بھی اسی درخت پر انڈے دیتی ہیں۔ صرف امریکا میں ہی 1990 سے اب تک ملک ویڈ کے ایک ارب پودے ختم ہوچکے ہیں۔ اس طرح تتلیوں کا گھراورخوراک کا ذخیرہ ختم ہورہا ہے۔ اسی لیے امریکا میں اس پودے کو اگانے کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مغربی مونارک تتلیاں جو روکی ماو¿نٹین سے کیلیفورنیا نقل مکانی کرتی ہیں وہ اس مطالعے میں شامل نہیں اور ان کی تعداد میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔



کالم



پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟


’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…