شاپنگ بیگز کا استعمال بچوں کی قبل از وقت پیدائش کی وجہ ہے، تحقیق

29  مارچ‬‮  2016

نیویارک(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے کئی ممالک میں تو پلاسٹک بیگز پر ہی پابندی عائد ہے لیکن ہمارے ہاں ان بیگز کا استعمال اس قدر بے دریغ کیا جاتا ہے کہ کھانا بھی ان ہی مضر صحت بیگز ہی میں دیا جاتا ہے لیکن اب سائنس دانوں نے اپنی نئی تحقیق میں ان شاپنگ بیگز کے ایسے نقصانات سے آگاہ کر دیا ہے کہ آئندہ آپ ان کے استعمال سے تائب ہو جائیں گے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ٹیکساس کے سائنسدانوں نے پلاسٹک کے بیگز کے انسانی صحت پر اثرات کے حوالے سے تحقیق کی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگز میں ایک ایسا خطرناک کیمیکل پایا جاتا ہے جو خواتین میں ایک بیماری پیدا کرتا ہے جس سے ان کے ہاں قبل از وقت بچے پیدا ہونے لگتے ہیں، اور قبل از وقت پیدائش بچوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کا جتنا زیادہ استعمال کرتی ہیں ان کے ہاں بچے کے قبل از وقت پیدا ہونے کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہو جاتے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اس وقت امریکا میں پیدا ہونے والے ہر 10میں سے ایک بچہ قبل از وقت پیدا ہو رہا ہے۔برطانیہ میں قبل از وقت پیدائش ہونے کی وجہ سے بچوں کی شرح اموات 7فیصد تک ہو چکی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…