ٹوئٹر نیوز میں رہنے کا سستا طریقہ بن گیا

27  مارچ‬‮  2016

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ میں فلمی ستارے اکثر شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھا جائے لیکن ساتھ ہی اپنی نجی زندگی سے متعلق باتیں سوشل میڈیا پر کھلے عام شیئر کرنے سے بھی نہیں کتراتے۔ اب چاہے وہ کرکٹر وراٹ کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی مبینہ بریک اپ ہو یا ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان کے طلاق کی خبریں ہوں یا پھر کنگنا راناوت اور رتک روشن کے درمیان مبینہ عشق اور پھر لڑائی ہر قصہ عام ہو جاتا ہے۔اب شاہ رخ خان ہر بات ٹوئٹر پر شیئر کرنے لگے ہیں کبھی اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کی تصاویر تو کبھی فلموں کا پروموشن۔ اب حال ہی میں انھوں نے ٹوئٹر پر ہی بچوں کی پرورش پر ایک طویل اور جذباتی لیکچر دے ڈالا کہ بھائی ’بچوں کی پرورش کوئی آسان کام نہیں اس سے آپ کی شخصیت کے مختلف پہلو سامنے آتے ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم‘ ’فین‘‘ جلدی ہی رلیز ہونے والی ہے ۔نیوز میں بنے رہنے کا یہ سستا اور ٹکاؤ طریقہ ہے۔ وہ کہتے ہیں نہ ’ہلدی لگے نہ پھٹکری اور رنگ چوکھا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…