منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

150 ڈالرز کا سافٹ ویئر اب مفت ملے گا

datetime 26  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)فوٹو گرافی کے شوقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ گوگل نے اپنا 150 ڈالرز (15 ہزار 700 پاکستانی روپے) کا فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر اب مفت فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق Nik Collection نامی یہ سافٹ فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے مختلف پلگ ان فراہم کرتا ہے اور اسے اب کمپنی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔اس سافٹ ویئر کے پیچھے مقبول سنیپ سیڈ ایڈیٹنگ ایپ تیار کرنے والی کمپنی تھی جسے گوگل نے 2012 میں خرید لیا تھا۔گوگل نے اس سافٹ ویئر کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد اس کے پلگ انز کی قیمت 500 ڈالرز سے کم کرکے ڈیڑھ سو ڈالرز کردی تھی مگر اب اسے مکمل طور پر مفت کردیا گیا ہے۔اور جس شخص نے بھی رواں سال اسے خریدا ہے وہ اپنی رقم واپسی کے لیے گوگل سے رجوع کرسکتا ہے۔اس سافٹ ویئر میں 7 پلگ انز فراہم کیے جاتے ہیں جنھیں فوٹوشاپ کے اندر یا خودمختار سافٹ ویئر کے طور پر استعمال کیے جاسکتے ہیں۔اس کے فلٹرز میں ایچ ڈی آر ایفیکس پرو بھی موجود ہے جو متعدد ایچ ڈی آر فلٹر آپشنز فراہم کرتا ہے، اسی طرح کلر ایفیکس پرو کے ذریعے متعدد کلرز فلٹرز ملتے ہیں جبکہ ایڈوانس ان ہانسمنٹ ٹول Viveza بھی اس کا حصہ ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں فوٹو گرافی کے شوقین اپنی تصاویر کو بہترین بنانے کے لیے Nik Collection کا استعمال کرتے ہیں۔گوگل کے مطابق ہم موبائل ایڈیٹنگ ٹول کو بہترین بنانے کے لیے طویل المعیاد سرمایہ کاری کررہے ہیں جن میں گوگل فوٹوز اور سنیپ سیڈ وغیرہ شامل ہیں اور اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے Nik Collection کو مفت کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ہر ایک اسے استعمال کرسکے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…