اب تو سب ہی لیں گے ،دنیا کا بہترین فون ، انتہائی کم قیمت میں

25  مارچ‬‮  2016

کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک) ایپل کمپنی نے اپنی نئی مصنوعات متعارف کراتے ہوئے ایک چھوٹا آئی فون ایس ای اور آئی پیڈ پرو متعارف کرادیا ہے۔آئی فون ’’ایس ای‘‘ کی اسکرین 4 انچ کا ہے جب کہ اسے 2013 کی ٰآئی فون 5 ایس باڈی میں سمویا گیا ہے لیکن صلاحیت میں یہ اس سے دْگنا بہتر ہے۔ دوسری جانب 9.7 انچ کا آئی پیڈ پرو متعارف کرایا گیا ہے جب کہ اس سے پہلے 12.9 انچ کا آئی پیڈ پرو پیش کیا گیا تھا۔ اس طرح یہ دونوں مصنوعات چھوٹی بنائی گئی ہیں جس کا مقصد بازار کے لحاظ سے کم قیمت آلات پیش کرنا ہے، ان دونوں کو اب تک پیش کیے گئے سب سے کم خرچ آلات قرار دیا جاسکتا ہے۔چھوٹی اسکرین والے آئی فون ایس ای کی قیمت 40 ہزار روپے رکھی گئی ہے جس کی فروخت 31 مارچ سے شروع ہوگی جب کہ آئی فون 6 ایس کی قیمت 65 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔ ایس ای کو اگر آئی فون 5 ایس کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ڈئزائننگ، المونیم پینل اور ڈسپلے بھی ایک جیسا ہی ہے۔ اگر آپ پرانے آئی فون 5 ایس میں نیاآئی فون ایس ای سمونا چاہتے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے کیونکہ دونوں کی جسامت یکساں ہے۔ایس ای میں 12 میگا پکسل آئی سائٹ کیمرہ لگایا گیا ہے جو قریباً آئی فون 6 ایس جیسا ہی ہے۔ یہ لائیو فوٹوز ( ایپل کی ایک خاص پیشکش) اور 4 کے ویڈیو بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس میں طاقتور اے 9 پروسیسر ایم 9 موشن کو پروسیسر بھی نصب ہے۔ایپل کمپنی صحت کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے اور اس کے لیے انہوں نے آئی فون اور آئی پیڈ کے ساتھ ’کیئرکِٹ‘ بھی متعارف کرائی ہے جس کی بدولت صحت سے وابستہ ماہرین اپنی ایپ خود بناسکتے ہیں۔ یہ ایپس مریضوں کی بہتر نگہداشت اور ڈاکٹروں اور ان کے اہلِ خانہ تک ان کی معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اسی کٹ کے ذریعے امریکی تاریخ میں پارکنسن مرض کا سب سے بڑا مطالعہ ( اسٹڈی) جاری ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…