لندن(نیو زڈیسک)برطانوی کمپنی نے دنیا کے سب سے بڑے طیارے کی نئی تصاویر جاری کردی ہیں ۔ برطانیہ کے علاقے بریڈفورڈشائرمیں دنیا کے سب سے بڑے طیارے کو بنانے کا کام گزشتہ نو سال سے جاری ہے اور آج اسے مکمل کر لیا جائے گا۔ جس کے بعد ایئر لائن ہینگر میں ہی طیارے کو پہلی بار ہوا میں آزمائشی پرواز کرایا جائے گا۔ طیار ہ تین سو دو فٹ لمبا اور بیس ہزار کلو گرام وزنی ہے اور یہ ایک سو اڑتالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق آئندہ چند ماہ میں یہ طیارہ ایئر لائن ہینگر سے نکالا جائے گا اور اپنی پہلی پرواز پر روانہ ہوگا۔کم آواز اور کم آلودگی کرنے والا یہ طیارہ ہوائی سفر کا مستقبل ہو سکتا ہے۔