پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایپل کی مدد کے بغیر بھی آئی فون ان لاک ہو سکتا ہے ٗ امریکی تحقیقاتی ادارہ

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک)امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کہاہے کہ وہ ایپل کی مدد کے بغیر سان برناڈینو کے حملہ آور کے آئی فون کو ان لاک کر سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل نے تصدیق کی ہے کہ امریکی محکمہ انصاف کی درخواست پر مقدمے کی سماعت معطل کر دی گئی ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے سان برناڈینو میں فائرنگ کرنے والے مسلح حملہ آور رضوان فاروق کے زیر استعمال آئی فون کو ان لاک کرنے کیلئے ایپل سے مدد کیلئے کہا تھا تاہم ایپل کے مطابق اس حکم پر عمل پیرا ہونے سے ایک خطرناک روایت قائم ہو گی۔گذشتہ سال دسمبر میں ریاست کیلفورنیا کے علاقے سان برناڈینو میں رضوان فاروق اور اْن کی اہلیہ نے فائرنگ کر کے 14 افراد کو ہلاک کر دیا تھا ٗ پولیس کی جوابی کارروائی میں وہ دنوں بھی مارے گئے تھے۔استغاثہ نے کہا کہ بیرونی فریق نے ایپل کی مدد کے بغیر آئی فون کو ان لاک کرنے کے بارے میں بتایا ۔عدالت کو فراہم کی گئی معلومات میں استغاثہ نے کہا کہ تجربے سے پتہ چلے گا کہ فاروق کے آئی فون کے ڈیٹا کو ضیاع سے بچانے کا یہ صحیح طریقہ ہے اگر یہ کارگر ثابت ہوتا ہے تو پھر ایپل کی مدد کی ضرورت نہیں ادھر امریکی محکمہ انصاف کے ترجمان ملین نیومین نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت محتاظ طور پر پرامید ہے آئی فون کو ممکنہ آن لاک کرنے کا طریقہ کامیاب ہو جائے گا۔حکومت کے مطابق وہ آئندہ پانچ اپریل کو اس بارے میں عدالت کو ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریگی۔ایپل کے وکیل نے صحافیوں کو بات چیت میں بتایا کہ اپیل کمپنی کو اس بارے میں کچھ بھی نہیں معلوم ہے کہ آیا ایف بی آئی آئی فون کو کھولنے کیلئے کیا طریقہ کار ہوسکتا ہے۔حکومت کے مطابق جس طریقہ کار کو وہ اپنانا چاہتی ہے اس عمل میں اگر کوئی مشکل پیش آئی تو اس کے بارے میں ایپل کو مطلع کیا جائیگا۔ایف بی آئی کے مطابق فاروق کے فون میں اہم شواہد ہو سکتے ہیں جس تک رسائی مل سکتی ہے تاہم درست پاس ورڈ کی مدد سے ہی اْسے ان لاک کیا جا سکتا ہے۔بار بار غلط کوڈ ڈال کر فون کھولنے کی کوشش سے اس میں موجود ڈیٹا ختم ہو سکتا ہے۔ اس لیے ایف بی آئی نے ایپل سے مدد طلب کی تھی۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…