پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

دو بڑے ستارے آج زمین کے انتہائی قریب سے گزریں گے، ناسا

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(نیوزڈیسک) اکثر شہاب ثاقب اور دم دار ستارے زمین کے راستے ہوتے ہوئے انتہائی فاصلے سے گزرتے رہتے ہیں جس کا سائنس دان مشاہدہ کرتے رہتے ہیں لیکن اب سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک صدی کے دوران پہلی بار ایک ساتھ دو دم دار ستارے 21 مارچ کو زمین کے انتہائی قریب سے گزریں گے لیکن ناسا کاکہنا ہے کہ اس سے زمین کو کوئی خطرنہ نہیں۔ ناسا کے مطابق دو ایک جیسے نظرآنے والے دم دار ستارے 21 اور 22 مارچ کو زمین کے راستے سے ہوتے ہوئے زمین کے انتہائی قریب سے گزریں گے لیکن ان کے زمین سے ٹکرانے کا کوئی خطرہ نہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں دم دار ستارے زمین سے 22 لاکھ میل کے فاصلے سے گزریں گے جس کی وجہ سے ان کے زمین پرکوئی برے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ میسا چوسس یونیورسٹی کے محققین کاکہنا ہےکہ 750 فٹ بڑا ایک دم دار ستارہ 7 اپریل 2000 میں زمین سے 33 لاکھ میل کے فاصلے سے گزرا تھا جب کہ رواں سال جنوری میں ایسا ہی ایک ستارہ تقریباً اتنے ہی فاصلے سے گزرا تھا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان کا آغاز میں خیال تھا کہ یہ ایک شہاب ثاقب ہے لیکن بعد میں یونیورسٹی آمیری لینڈ اور لائل آبزرویٹری نے ڈسکوری چینل ٹیلی اسکوپ کی مدد سے دریافت کیا کہ اس کی دم بھی ہے اس لیے یہ شہاب ثاقب نہیں بلکہ ایک دم دار ستارہ ہے جسے انہوں نے پی 2016 بی اے 14 کا نام دیا جب کہ اسی شکل کے دوسرے دم دار ستارے کو پی 2016 بی اے 14 کا نام دیا گیا، اس کا حجم پہلے ستارے سے نصف ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…