پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک میں چپکے سے ایک بڑی تبدیلی کر دی گئی

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہم سب ہی فیس بک استعمال کرنے کے عادی ہیں اور کتنے لوگ ہوں گے جو اس سے لاگ آف ہوتے ہوں گے؟ بلکہ بیشتر افراد کو تو اس لیے بھی مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہ وہ کبھی سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ سے دور ہی نہیں ہوتے۔دفاتر میں بھی اکثر لوگ گوگل کروم کا incongnito موڈ یا فائرفوکس کا اس سے ملتا جلتا آپشن استعمال کرتے ہیں جس کے لیے فیس بک لاگ آف کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی بس ڈائریکٹ ونڈوز بند کرنا بھی کافی ثابت ہوتا ہے۔تاہم اگر آپ یہ آپشن استعمال نہیں کرتے تو اگلی بار فیس بک لاگ آف کرنے کے بعد اپنے بائیں یا دائیں جانب ایک انوکھی تبدیلی پر غور کرنا نہ بھولیں۔جی ہاں اگر آپ کبھی فیس بک سے لاگ آف ہوجائیں تو آج کل یہ پیغام آپ کا استقبال کرتا ہے روکنے کے لیے شکریہ، ہم آپ کو جلد دیکھنے کی امید کرتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر صارف کے لیے پیغام تو ان کی زبان میں لگ بھگ یہی ہے مگر ہاتھ پکڑے جوڑے کی شکلیں اور رنگت ضرور جاتی ہے۔اس پیغام کے لیے فیس بک نے 1999 ورژن کے پاورپوائٹ کلپ آرٹ کو مختلف ملبوسات اور رنگوں کے ساتھ استعمال کیا ہے۔فیس بک میں یہ دلچسپ تبدیلی ستمبر کے آخر میں سامنے آئی جس کا اکثر صارفین کو پتا بھی نہیں چلا مگر کیوں؟درحقیقت فیس بک نے اس کے ذریعے یہ پیغام دیا ہے کہ آپ کبھی اس گرافک کو دیکھ ہی نہیں سکتے کیونکہ کروڑوں افراد تو فیس بک سے کبھی لاگ آف ہوتے ہی نہیں لہذا اس تبدیلی کا انہیں پتا تک نہیں چلا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…