پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

گوگل نے پاکستانیوں کا بڑا مسئلہ حل کر دیا

datetime 19  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)گوگل نے آخر کار پاکستان میں بھی آواز اور تصاویر پر مبنی نیوی گیشن سسٹم متعارف کرادیا ہے جس کے ذریعے استعمال کنندہ اپنا راستہ تلاش کرسکیں گے۔جی پی آر ایس اور رئیل ٹائم لوکیشن کے تحت یہ نظام آپ کو خودکار انداز میں منزل پہنچانے کے لیے ہدایات دیتا ہے اور اس موڑ در موڑ احکامات آواز کے ذریعے سنے جاسکتے ہیں فی الحال اس کا بی ٹا ورڑن لانچ کیا گیا ہے اور کسی بھی اینڈروئڈ فون پر اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس سے پہلے کا سسٹم گوگل اسٹور پر دستیاب تھا جس میں صرف بنیادی فیچرز تھے اور وائس گائیڈینس کی سہولت موجود نہیں تھی۔ اب اس ایپ میں بہت بہتری کی گئی ہے۔ فون کا اسکرین نیوی گیشن لانچ کرنے کے بعد روشن رہتا ہے اور وائس کمانڈ یوزر کو ٹریفک، موڑ اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کرتی رہتی ہے۔اگر ڈرائیور غلط موڑ لیتا ہے تو نیوی گیشن سسٹم ازخود الرٹ کرتا ہے۔ اگرچہ ایک عرصے سے یہ دنیا کے کئی ممالک میں عام استعمال ہورہا ہے لیکن اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ ایپل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اسے انٹرنیٹ کنیشن ، فون انٹرنیٹ کنیکشن اور وائی فائی سے ایکٹو کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…