پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

گھر کو ٹھنڈا کرنے کیلئے اب بجلی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ، حیرت انگیز ایجاد

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان جیسے ممالک میں گرمی کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے اور ائیرکنڈیشنر کا استعمال بڑھ جاتا ہے جو بجلی کے بلوں میں بھاری اضافے کا سبب بنتا ہے مگر اب ایک ایجاد یہ مسئلہ حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔اور وہ ہے بظاہر بالکل عام نظر آنے والی میز۔جی ہاں میز فرنیچر کا وہ حصہ ہے جو صدیوں سے لگ بھگ ایک ہی شکل میں تیار ہورہا ہے مگر ایک فرنچ ڈیزائنر نے اسے بغیر بجلی کے استعمال کے ایک اے سی جیسی ڈیوائس میں بدل دیا ہے۔پیرس سے تعلق رکھنے والے صنعتی ڈیزائنر جین سبسٹین لارینج نے ایک انجنیئر رافیل مینارڈ کے ساتھ مل کر زیرو انرجی فرنیچر ٹیبل (زی ای ایف) تیار کی ہے جو کسی بھی کمرے کا درجہ حرارت کنٹرول کرتی ہے۔زی ای ایف نامی یہ میز دیکھنے میں تو دیگر میزوں جیسی ہی ہے مگر اس کی خاصیت اے سی سے نجات دلا کر بجلی کے خرچے میں 60 فیصد تک کمی لانا ہے۔جین سبسٹین نے ایک انٹرویو کے دوان بتایا کہ بلوط سے تیار کردہ اس میز کے ذریعے توانائی کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔اس میز کے نیچے ایسے میٹریلز کو لگایا گیا ہے جو کمرے کا درجہ حرارت 71 ڈگری پر پہنچنے کے بعد نرم ہوکر اضافی حرارت کو اپنے اندر جذب کرلیتے ہیں اور پھر اسے المونیم کی مدد سے خارج کرکے کمرے کے ٹمپریچر میں نمایاں تبدیلی لے آتے ہیں۔آسان الفاظ میں یہ میز ایک تھرمل اسفنج کا کام کرتی ہے جو حرارت کو جذب کرکے اس وقت خارج کرتی ہے جب کمرہ مناسب حد تک ٹھنڈا ہوجائے۔اور ہاں یہ سردیوں میں کمرہ گرم کرنے کا کام بھی کرسکتی ہے۔جیسے اسے تیار کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ہیٹنگ ضروریات کو 60 فیصد تک جبکہ ٹھنڈک کی طلب 30 فیصد تک کم کرسکتی ہے اور صارفین کا توانائی پر ہونے والا بڑا خرچہ بچ سکتا ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…