موبائل فون کے انسانی جسم پر وہ اثرات جن سے ناواقف ہیں، ماہرین انکشاف

18  مارچ‬‮  2016

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج کل لوگ اپنا زیادہ تر وقت اسمارٹ فونز یا موبائل فونز کی اسکرین پر نظریں جما کر گزارنے کے عادی ہوچکے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ عادت گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے۔ نیویارک اسپائن سرجری اینڈ ری ہیبلیٹیشن میڈیسین کی ایک تحقیق کے مطابق جب لوگ اسکرین کو دیکھنے کے لیے سر آگے جھکاتے ہیں چاہے وہ معمولی ہی کیوں نہ ہو، اس سے ہماری گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر 60 پونڈز کا دباﺅ بڑھ جاتا ہے۔ کیا آپ اپنی گردن پر اتنا وزن اٹھا سکتے ہیں جو کہ ایک 8 سالہ بچے جتنا ہوسکتا ہے ؟ اور کیا آپ یہ کام روزانہ دو گھنٹے سے زائد کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں تو موبائل فون کے استعمال کا دورانیہ واضح نہیں مگر امریکا میں اوسطاً ہر شخص روزانہ 2 گھنٹے 42 منٹ اپنے موبائل فون کو استعمال کرتے ہوئے گزارتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی پوزیشن پر کسی بالغ شخص کے سر کا وزن 10 سے 12 پونڈز ہوتا ہے تاہم جب اسے آگے جھکاتے جاتے ہیں اس میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں گردن کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی پر بھی دباﺅبڑھتا ہے اور کمر و گردن میں درد کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق صرف امریکا میں ہی ریڑھ کی ہڈی سے متعلق امراض کی شرح میں گزشتہ دہائی کے دوران دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے کی جانے والی ایک تحقیق میں انتباہ کیا گیا تھا کہ موبائل ڈیوائس پر بہت زیادہ وقت گزارنا درمیانی عمر میں بینائی کے مسائل کا باعث بنتا ہے۔ تحقیق کے مطابق موبائل کی اسکرین کمپیوٹر کے مقابلے میں چھوٹی ہوتی ہے اور اس وجہ سے آپ کو آنکھوں کو سکیڑنا پڑسکتا ہے جس سے بینائی پر دباﺅ بڑھتا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…