ٹماٹروں سے ایک حیرت انگیز کام ۔۔۔۔! ماہرین نے تجربہ کر ڈالا

18  مارچ‬‮  2016

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماہرین کے مطابق اب گلے سڑے ٹماٹروں سے ماحول دوست بجلی بناکر اسے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔امریکی ماہرین کے مطابق ٹماٹر کھیتوں سے لے کر ٹرانسپورٹیشن تک کے عمل میں ضائع ہوتے رہتے ہیں اور ان سے حیاتی الیکٹروکیمیکل سیل بناکر ماحول دوست بجلی بنائی جاسکتی ہے۔ اس پر کام کرنے والے ایک ماہر کا کہنا ہےکہ صرف فلوریڈ ا میں ہی ہرسال 3 لاکھ 96 ہزار ٹن ٹماٹر ضائع ہوتا ہے اور اس سے اگر بجلی بنائی جائے تو پورے ڈزنی لینڈ کو 3 ماہ تک لگاتار بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔گلے سڑے ٹماٹروں کو زمین میں دبایا جائے تو یہ میتھین گیس خارج کرتے ہیں۔ ماہرین کی ٹیم نے جیل والی ایسی بیٹری تیاری کی ہے جن میں خردنامئے ( مائیکروبس) استعمال کیے گئے ہیں جو بجلی تیارکرتے ہیں۔ مائیکروبیل الیکٹروکیمیکل سیل خراب شدہ ٹماٹروں کو آکسیڈائز کرتے ہیں اس عمل میں الیکٹران خارج ہوتے ہیں اور اسے فیول سیل میں بھرا جاسکتا ہے۔قدرتی طور پر ٹماٹروں میں پایا جانے والا ایک رنگ ’لائسوپین‘ بجلی کی تیاری میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹماٹروں سے بجلی کے تجربات میں غیرمعمولی نتائج برآمد ہوئے ہیں کیونکہ خالص مرکبات کی بجائے گلے سڑے ٹماٹروں سے بہتر الیکٹران ملے.
اس کے لیے ماہرین نے تجرباتی طور پر ایک سیل بنایا ہے جس میں 10 ملی گرام ٹماٹر سے 0.3 واٹ بجلی تیار کی جاسکتی ہے۔ اگر ایسے 200 سیل ہوں تو 60 واٹ کا بلب روشن کیا جاسکتا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…