ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آٹومیٹک تسموں والے جوتے تیار

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بہت سے لوگ جوتوں بالخصوص اسپورٹس شوز کے تسمے باندھنے سے خاصے پریشان رہتے ہیں اور کبھی کبھی تو جلدی میں تسمے ایڈجسٹ نہ ہوں تو ذہنی الجھن کا شکار بھی ہوجاتے ہیں لیکن اب انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ایسے جوتے تیار کرلیے گئے ہیں جن کے تسمے آٹومیٹک طریقے سے کھلے اور بند ہوں گے۔اسپورٹس شوز تیار کرنے والی کمپنی نے ان جوتوں کو میگس کا نام دیا ہے اور اس کاآئیڈیا فلم بیک ٹو دی فیوچر سے لیا گیا ہے جب کہ جوتوں کے تسمے جوتے میں لگی بیٹری سے کام کریں گے۔ کچھ عرصہ قبل اس طرح کے جوتے تیار کرنا ایک خواب تصور کیا جاتا تھا لیکن اب کئی سال کی تحقیق کے بعد اسے حقیقت کا رنگ دے دیا گیا ہے۔ جوتوں کے تخلیق کار ٹنکر ہیٹ فیلڈ کا کہنا ہے کہ 30 سال قبل سائنس فنکشن میں ایسے جوتے دیکھ کر اسے بنانے کا خیال آیا اور اب اس فنکشن کو حقیقت میں بدل دیا گیا ہے۔ 2011 میں ایئر میگ کے نام سے ایسے جوتے تیار کیے گئے تھے تاہم ان میں خود کار تسمے نہیں تھے لیکن اب اس کمی کو دور کرکے مارکیٹ میں لایا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…