نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ اپنا سمارٹ فون کہیں رکھ کر بھول جائیں اور باوجود کوشش کے نہ مل رہا ہوتو پریشان نہ ہوں اور گوگل میں اپنا ای میل لاگ ان کریں اور اس کے بعدگوگل سرچ میں Find my phoneلکھیں ۔گوگل خودبخود آپ کو فون کی لوکیشن پر لے جائے گا۔اب آپ کو کمپیوٹر سکرین پر Ringکا بٹن دبانا ہے اور آپ کے فون پر گھنٹی بج جائے گی اور آپ کو بآسانی فون مل جائے گا۔آپ چاہیں تو فون کو بیٹھے بیٹھے لاک بھی کرسکتے ہیں۔یہ طریقہ صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لئے کارآمد ہے جبکہ آئی فون صارفین کو ’آئی کلاﺅڈ‘کا سہارا لینا ہوگا۔