واشنگٹن (نیوزڈیسک)مائیکروسافٹ کے موجد ایلکس کپمین نے”ٹی ای ڈی“کے سان فرانسسکو میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران مستقبل کی کمپیوٹر سکرین کی ایک جھلک پیش کی۔ ان کی رائے میں ٹیکنالوجی کا مستقبل سہ جہتی ہولوگرام سے وابستہ ہو گا۔ اپنے سر پر ”ہولو لینز“آگمینٹڈ ریئیلٹی کا آلہ پہنے جب کپمین سٹیج پر پہنچے تو وہ ایک جادوگر کے مانند دکھائی دے رہے تھے۔ مائیکروسافٹ کی ٹیم ہولو لینز کو جلد ہی مارکیٹ میں پیش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔مائیکروسافٹ کے موجد نے کمپیوٹر سکرین کے بغیر ہولو لینز ٹیکنالوجی کے ذریعے دلکش اور جادوئی مناظر دکھائے، کمپیوٹر پر کام کیا اور یہاں تک کہ انہوں نے ناسا کے ایک سائنس دان کا ہولوگرام طلب کر کے اس کے ساتھ گفتگو بھی کی۔ایکس باکس میں کائنیکٹ موشن ٹریکنگ کے خالق کپمین کا کہنا تھا کہ وہ ہولو لینز ٹیکنالوجی کو ترقی دیتے ہوئے ایسی منزل تک پہنچا دیں گے کہ موبائل اور کمپیوٹر کی سکرین اور کی بورڈ جیسی چیزیں ماضی کا قصہ بن جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں روایتی کمپیوٹر کی دو جہتی حدود سے خود کو آزاد کرنے کی بات کر رہا ہوں۔ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے اس وقت ہماری حیثیت ایسی ہے، جیسے ہم غاروں میں رہ رہے ہوں۔حاضرین کے سامنے انہوں نے اس جدید ہولوگرام ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا۔ ہولولینز آلہ پہن کر ان کے گرد 3 ڈی مصنوعی ماحول بن گیا، جس میں کبھی وہ ایک غار کے ماحول میں دکھائی دئیے تو کبھی وہ چاند کی سطح پر چل رہے تھے اور پھر وہ ہوا ہی میں ٹی وی سکرین کھڑی کر کے اسے دیکھنا شروع ہو گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل سپیس ہمیں زمان و مکان کی حدود سے نکل جانے کی جادوئی قوت فراہم کرتی ہے۔ میرے خیال میں ہماری آئندہ نسل کی پرورش سہ جہتی التباسی ماحول میں ہو گی۔حاضرین کے سامنے اس بات کا عملی مظاہرہ کرنے کے لیے انہوں نے خلائی ادارے ناسا سے تعلق رکھنے والے سائنسدان جیف نورِس کا مصنوعی ہیولا طلب کر کے اس سے گفتگو بھی کی۔ نورس نے حاضرین کو بتایا کہ ناسا میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال گزشتہ کئی برسوں سے کیا جا رہا ہے۔نورِس کے مطابق کہ سالوں سے ہم اپنی کرسی پر بیٹھے ہوئے خلا میں موجود اپنےسٹیشن اور اس سے پرے کی دنیا کا نظارہ یوں کر رہے ہیں، جیسے ہم وہیں موجود ہوں۔مائیکروسافٹ فی الحال یہ ٹیکنالوجی تین ہزار ڈالرز کے عوض صرف ڈیویلپرز کو فروخت کر رہی ہے۔ کمپنی نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ اسے عام لوگوں کے لیے کب اور کس قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)
-
کن ممالک میں عید الفطر کا اعلان ہو گیا؟
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اردو میں ہنگامی الرٹ ہدایات جاری
-
علی لاریجانی کی شہادت کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی آ گیا
-
پنجاب میں عید کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا
-
ایمان فاطمہ نے شوہر رجب بٹ سے صلح کی کوششوں پر خاموشی توڑ دی
-
ایران نے جنگ کا نیا مرحلہ شروع کردیا
-
ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری
-
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی تھریٹ رپورٹ میں پاکستان، بھارت اور افغانستان کا خصوصی ذکر
-
عید الفطر کے بعد دفاتر کے نئے اوقاتِ کار جاری
-
عید الفطر کیلیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری
-
ترک خواتین نے مسجد فاتح میں دوپٹے مردوں پر پھینک دیئے،ویڈیووائرل
-
شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان کر دی گئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی



















































