بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

دنیا کی 50سرفہرست تخلیقی کمپنیوں میں ہواوے ٹاپ15میں شامل

datetime 19  فروری‬‮  2016 |

لاہور (نیوز ڈیسک )حال ہی میں ٹیکنالوجی سے متعلق اعلیٰ ساکھ کے حامل جریدے نے اپنے سالانہ ایڈیشن میں ہواوے ٹیکنالوجیز کو دنیا کی 15ٹاپ تخلیقی کمپنیوں میں شامل کیا ہے۔فاسٹ کمپنی نامی اس جریدے کے سالانہ ایڈیشن میں دنیا بھر سے50کمپنیوں کی فہرست شائع کی گئی تھی جس میں سے ہواوے کو گزشتہ چند برسوں کے دوران حاصل ہونے والی کامیابی کے اعتراف میں ٹاپ15کمپنیوں میں رکھا گیا۔ہواوے نے خاص طور پر سال2015میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس دوران فروخت کےلئے بہترین اسمارٹ فون پیش کئے جس میں میٹ Sقابل ذکر ہے۔دراصل ہواوے کوحاصل ہونے والا یہ اعزاز اس کی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم کی مرہون منت ہے،ہواوے کی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹیم کنزیومر مارکیٹ میں مسلسل تخلیقی آئیڈیاز کے ساتھ بہترین سالوشنز فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے جبکہ خاص بات یہ ہے کہ ہواوے نے اپنے45فیصد ملازمین کو ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کےلئے مختص کررکھا ہے۔دنیا میں تیسرے بڑے اسمارٹ فون مینوفیکچرر کی حیثیت سے ہواوے ٹیکنالوجی سالوشن کی فراہمی میں عالمی لیڈرکی حیثیت رکھتا ہے۔ورلڈ انٹلکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن(WIPO) کے مطابق پیٹنٹ فائلنگ میں ہواوے دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔گزشتہ چندبرسوں کے دوران ہواوے کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بجٹ میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے اور محض دس برس کی قلیل مدت میں آر اینڈ ڈی پر 30ارب70کروڑ امریکی ڈالر صرف کئے گئے ہیں۔ہواوے کو قوی امید ہے کہ اپنی تیز تر ترقی اور تخلیقات کے ذریعے وہ جلد ہی مارکیٹ میں اپنے مدمقابل کو شکست دینے میں کامیاب رہے گی۔کنزیومر مارکیٹ اور خاص کر پاکستان میں گزشتہ برس ہواوے کی ترقی کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ۔حال ہی میں متعارف کرائے گئے ہواوے میٹ8اور Honor 5X کو مارکیٹ کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے جس کے بعد ہواوے کی نگاہیں مارکیٹ میں وسیع شیئر کی جانب لگی ہوئی ہیں۔عالمی سطح پر ہواوے کے16آر اینڈ ڈی سینٹر زاور جوائنٹ وینچر کے تحت36مشترکہ انوویشن سینٹرز کام کررہے ہیں جس کا مقصد کنزیومر مارکیٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے درمیان خلاءکو کم کرنا ہے اور ہواوے یقینی طور پر اسی اصول پر عمل پیرا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…