اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

بچوں کے رونے کی وجہ بتانے والی اپلیکیشن تیار

datetime 19  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)اگر آپ شیر خوار بچوں کے والدین ہیں اور بچے کے رونے سے پریشان ہیں تو اب پریشان ہونا چھوڑ دیجیے، کیونکہ ماہرین ایک ایسی موبائل ایپلیکیشن بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے ذریعے آپ ننھے بچے کے رونے کی وجہ معلوم کرسکتے ہیں۔ نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہسپتال میں ’دی انفینٹ کرائز ٹرانسلیٹر‘ کے نام سے تیار کی گئی یہ اسمارٹ فون ایپلیکیشن بچوں کی رونے کی چار مختلف آوازوں کو ریکارڈ کرکے ان میں فرق کرسکتی ہے اور پھر ان کا بڑے ڈیٹا بیس سے موازنہ کرتی ہے۔ اس ایپلیکیشن کی تیاری کے لیے محققین نے 100 نومولود بچوں کی رونے کی 2 لاکھ آوازوں کو ریکارڈ کیا۔ اپیلیکیشن کا استعمال اس طرح کیا جاسکتا ہے کہ جب بچہ روئے تو ایپ استعمال کرنے والا 10 سیکنڈز تک ریکارڈ کا بٹن دبائے رکھے، جس سے بچے کی آواز ’کلاؤڈ ڈرائیو‘ میں اپ لوڈ ہوجاتی ہے۔ آواز اپ لوڈ ہونے کے بعد ایپ 15 سیکنڈز میں آواز کا تجزیہ کرکے استعمال کرنے والے کے موبائل پر نتیجہ دکھا دیتی ہے کہ بچہ کیوں رو رہا ہے۔ تحقیق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ موبائل ایپ بچوں کی بھوک، ڈائیپر گیلا ہوجانے، نیند اور تکلیف کے وقت میں رونے والی آوازوں کا تجزیہ کرتی ہے، جبکہ ایپلیکیشن استعمال کرنے والوں کی رائے اس حوالے سے بہت مثبت ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ موبائل اپلیکیشن 6 ماہ سے کم عمر کے بچوں پر آزمانے کے زیادہ کارآمد ہے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…