ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

موبائل صارفین کیلئے سب سے شاندار خبر، صرف 750 روپے میں اب بہترین سمارٹ فون خرید سکتے ہیں

datetime 19  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (نیوزڈیسک) کسی سمارٹ فون کے بارے میں سنتے ہی ذہن میں بھاری رقم کا تصور بھی ابھر آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بہت سارے افراد آج کے جدید دور میں بھی سمارٹ فون سے استفادہ حاصل کرنے میں ناکام ہیں لیکن بدھ کے روز یہ روایت بدلنے کو ہے کیونکہ ایک ایسا سمارٹ فون مارکیٹ میں پیش کیا جانے والا ہے جس کی قیمت سن کر آپ بیک وقت خوش اور حیران رہ جائیں گے۔
بھارتی کمپنی ”رنگنگ بیلز“ نے بھارتی حکومت کے تعاون سے ایک ایسا سمارٹ فون تیار کیا ہے جس کی قیمت صرف 7 ڈالر یعنی 500 بھارتی روپے(تقریباً 750 پاکستانی روپے) ہے۔ ”فریڈم 251“ نامی یہ سمارٹ فون بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن ” میک ان انڈیا“ کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد بھارت کی کثیر آبادی کو ٹیکنالوجی کے اس دور میں داخل کرنا ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ اس فون کی دیگر تفصیلات اور قیمت سے متعلق تقریب رونمائی میں ہی بتائیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فون کو بدھ کے روز ایک تقریب کے دوران پیش کیا جائے گا اور اس تقریب میں یونین منسٹر آف ڈیفنس منوہر پارکر اور پارلیمینٹ کے ممبر مر لی منوہر جوشی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔ ”فریڈم 251“ کو اب تک کا سستا ترین سمارٹ فون قرار دیا جا رہا ہے جو کسی عام فون کی قیمت میں سمارٹ فون جیسی خصوصیات کا حامل ہو گا اور وہ افراد جو مہنگے سمارٹ فونز خریدنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہ بھی اب ٹیکنالوجی کے اس دور میں جدید سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…