جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فیس بک کا ایپل کی حمایت کا اعلان

datetime 19  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سوشل نیٹ ورک آپریٹر فیس بک نے آئی فون بنانے والی کمپنی اپیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔فیس بک نے ایپل کی جانب سے اس عدالتی فیصلے کی مخالفت کی حمایت کی جس میں ایپل کو سان برنارڈینو میں ہونے والے حملے میں ملوث رضوان فاروق کے فون کے مواد تک رسائی کےلئے آیف بی آئی کی مدد کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔فیس بک کے اہلکار نے کو بتایا کہ ہم کمپنیوں کے سکیورٹی کے نظام کو کمزور کرنے والے مطالبات کے خلاف بھرپور لڑائی جاری رکھیں گے ایسے مطالبات ڈراو¿نی مثال اور کمپنیوں کی اپنی مصنوعات محفوظ بنانے کی کوششوں کی راہ میں خلل ہیں۔گذشتہ دسمبر میں رضوان فاروق نے کیلیفورنیا کے شہر سان برناڈینو میں اپنی بیوی تاشفین ملک کے ساتھ مل کر 14 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے انھیں بھی گولی مار دی تھی۔رضوان فاروق سے آئی فون برآمد ہوا تھا اور اس فون میں موجود تحریری اور تصویری مواد تک رسائی کے معاملے پر ٹیک کمپنیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین انکرپشن کی حدود پر تنازع سامنے آیا۔خیال رہے کہ عدالت نے ایپل کو حکم دیا تھا کہ وہ سان بارنارڈینو کے حملہ آور سید رضوان فاروق کے آئی فون میں موجود ڈیٹا تک رسائی کے لیے ایف بی آئی کی مدد کرے تاہم ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکہ کی حکومت نے ایپل کو ایک بے مثل قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے جس سے ہمارے صارفین کی سلامتی کو خطرہ ہے ہم اس حکم کی مخالفت کرتے ہیں، جس کے حالیہ قانونی مقدمے کے علاوہ بھی اثرات ہیں۔دوسری جانب وائٹ ہاو¿س کا کہنا تھا کہ عدالت نےایپل سے حملہ آور کے فون کے ڈیٹا تک رسائی کےلئے ایف بی آئی کی مدد کرنے کی جو مطالبہ کیا ہے اس کا مطلب آئی فون کے مواد تک چوری چھپے رسائی حاصل کرنا نہیں ہے۔وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق تفتیشی ایجنسی ایف بی آئی صرف ایک فون تک رسائی چاہتی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ ڈیوائس تک چوری چھپے یا کمپنی کی ڈیوائس تک غیر قانونی رسائی چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…