لاہور (نیوز ڈیسک) ان گنت دوسری اشیا سے بجلی کی تیاری کے بعد اب ایسے آلات بھی مارکیٹ میں آ گئے ہیں جن کی مدد سے اب چلتے پھرتے جوتوں کی مدد سے بجلی پیدا کر کے توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق جرمن سائنسدانوں نے اور فرھونوفر انسٹیٹوٹ فونیٹیک فوٹوگرافی سسٹم سے وابستہ ماہرین نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جسے جوتوں کے تلوو¿ں کے ساتھ فٹ کر کے اس کی مدد سے بجلی پیدا کی جا سکے گی۔یہ آلہ اسپورٹس کے جوتوں میں استعمال کیا جائے گا اور اس سے ایک سیکنڈ میں ایک مائیکر واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی جسے وائر لیس کی مدد سے کپڑوں میں رکھے کسی موبائل سسٹم، الیکٹرک گھڑی یا کسی بھی دیگر آلے میں منتقل کیا جائے گا۔ تاہم اس کی مدد سے بجلی پر چارج ہونے والے چھوٹے آلات کو با آسانی اور کم سے کم وقت میں چارج کیا جا سکے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں