اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

اپنے پرانے اینڈرائیڈ فون کی رفتار بڑھانا سیکھیں

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ہر سال نت نئے موبائل فونز سامنے آتے رہتے ہیں اور لوگ نئے ماڈلز کو خریدنا بھی پسند کرتے ہیں۔مگر ہر ایک اپنے پرانے اسمارٹ فونز کو بدلنا پسند نہیں کرتا مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان ڈیوائسز کی رفتار متاثر ہوتی ہے جو اکثر صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہے۔اگر تو آپ کے پرانے اینڈرائیڈ فون کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کے اندر کچھ خفیہ سیٹنگز اور اپلیکشنز موجود ہوتی ہیں جن کی مدد سے آپ چند سیکنڈ میں اپنی ڈیوائس کی رفتار میں نمایاں اضافہ کرسکتے ہیں۔اس حوالے سے ایک اپلیکشن آپ کے اینڈرائیڈ فون کی رفتار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے جس کا نام کرومر ہے جو اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ان ایپس کا وقت ڈرامائی حد تک کم کردیتی ہے جو ویپ پیجز پر ڈان لوڈ ہوتے ہیں۔یہ مفت ایپ ہے جو اینڈرائیڈ فون یا ٹیبلیٹ پر انٹرنیٹ سرفنگ کا عمل تیز کردیتی ہے۔اسی طرح آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کی رفتار فیس بک ایپ کو ڈیلیٹ کرکے بھی زیادہ بہتر بناسکتے ہیں۔اسمارٹ فونز میں ہارڈ ویئرز کے ساتھ سافٹ ویئر اور گرافکس بھی ڈیوائس کی رفتار پر اثر انداز ہوتے ہیں اور اسمارٹ فونز میں ٹرانزیشن انیمیشنز کا استعمال بہت ہوتا ہے مگر یہ فون کی رفتار پر اثر انداز ہوتے ہیں۔اس سے بچنے کے لیے اینڈرائیڈ فونز میں ایک خفیہ ڈویلپر آپشن مینیو موجود ہے جس میں اینیمیشن کو پلے کرنے کی رفتار کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور اگر آپ ان کی رفتار دوگنا بڑھا دیں تو آپ کا فون بھی پہلے سے زیادہ تیز ہوجاتا ہے۔اس کے لیے آپ کو اپنے فون کی سیٹنگز میں جاکر نیچے موجود About phone کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔اس کے بعد Build number پر کلک کریں اور یہ عمل 7 بار دہرائیں۔اب بیک بٹن پریس کریں تو آپ کے سامنے نیا ڈویلپر آپشن مینیو آجائے گا جو About phone کے اوپر ہوگا۔اس مینیو کے اندر جاکر نیچے اسکرول کریں اور ان سیٹنگز کو تلاش کریں، Windows animation scale، Transition animation scale اور Animator duration scal۔ان تینوں میں 1x سیٹ ہوگا تو انہیں بدل کر .5x سے تبدیل کردیں۔آپ کو فون کی رفتار میں فرق خود ہی محسوس ہوجائے



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…