لندن(نیوز ڈیسک)اگر تو آپ فائٹنگ گیمز کے شوقین ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اسٹریٹ فائٹر نامی مقبول گیم کا نیا حصہ آج ریلیز کردیا گیا ہے۔ریو اور اس کے دوست ایک بار پھر اسٹریٹ فائٹر فائیو میں اکھٹے ہوئے ہیں اور اس بار گرافکس پہلے سے بہتر ہیں۔1987 میں ریلیز ہونے والی اوریجنل اسٹریٹ فائٹر نے اپنے وقت میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے تھے اور اب بھی اس کے بیشتر حصے اسی سے متاثر ہیں۔ایک برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اسے تیار کرنے والی ٹیم کا کہنا تھا کہ پرستار کہتے ہیں کہ ان کے دلوں میں اب بھی اس طرح کی گیم کے لیے جگہ موجود ہے۔اس گیم کا چوتھا حصہ نو سال کے وقفے کے بعد 2008 میں سامنے آیا تھا اور اب اس کی واپسی 7 سال بعد ہوئی ہے۔اس سیریز کی سب سے مقبول گیم اسٹریٹ فائٹر ٹو اور تھری تھی۔اسٹریٹ فائٹر فور کی 80 لاکھ سے زائد کاپیز دنیا بھر میں فروخت ہوئی تھیں۔اس گیم کو تیار کرنے والی کمپی کیپ کام کا کہنا ہے کہ اسے توقع ہے کہ اسٹریٹ فائٹر فائیو کی رواں سال میں ہی 20 لاکھ سے زائد کاپیز فروخت ہوجائیں گی۔اسٹریٹ فائٹر 5 پلے اسٹیشن اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے لیے ریلیز کی گئی ہے جس میں 16 کرداروں کو جگہ دی گئی ہیں جو 11 مختلف مقامات پر ایک دوسرے سے لڑیں گے