جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پانی میں گرنے کے بعد اسمارٹ فون کو بچانے والے حفاظتی طریقے

datetime 16  فروری‬‮  2016 |

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) پانی ہماری زندگی ہے لیکن یہ ہمارے روز مرہ استعمال کے برقی اور مواصلاتی آلات کا اتنا ہی بڑا دشمن بھی ہے، خاص طور پر اگر اسمارٹ فون پانی میں گر جائے تو پھر اس کے دوبارہ استعمال کے امکانات انتہائی کم ہوتے لیکن اگر فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں تو آپ اپنے اسمارٹ فون کو مکمل طور پر خراب ہونے سے بچاسکتے ہیں۔

فون کو پانی سے فوراً باہر نکالیے
اسمارٹ فون جتنی دیر پانی میں رہے گا اتنا ہی اس کے خراب ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ اسی لیے پانی میں گرنے کے بعد فون کو فوراً پانی سے باہر نکالیے۔
بیٹری نکال دیں
فون پانی سے باہر نکالتے ہی بیٹری نکال کر اسے فوری طور پر بند کردیجئے۔ فون آن ہونے کی صورت میں سرکٹ شارٹ ہوجائے گا جس کے نتیجے میں اندر کے تمام پرزے خراب ہوسکتے ہیں۔ اسی لیے فون کو جتنا جلد ممکن ہو بند کردیجئے۔
فون خشک کیجئے
فون کو بند کرنے کے فوراً بعد بیٹری اور ایس ڈی کارڈ وغیرہ کو نکال لیجئے۔ اب نرم خشک کپڑے سے بیٹری لگانے کی اندرونی جگہ (بیٹری کنیکٹر)، پورٹس کے سوراخ اور ہر حصے کو اچھی طرح خشک کیجئے۔ اس کے لیے بال خشک کرنے والا ڈرائیر استعمال نہ کیجئے کیونکہ اس کی حرارت سے فون کے نازک پرزے گرمی سے خراب ہوسکتے ہیں۔
اسمارٹ فون چاولوں میں دباد یجئے
فون کو باہر سے خشک کرنے کے بعد اندر سے خشک اور نمی کو دور کرنا ضروری ہے اس کے لیے ایک بڑے پیالے یا برتن میں کچے چاول بھر کر اس میں اسمارٹ فون کو 2 سے 3 دن کے لئے دبا دیجئے اس طرح چاول اسمارٹ فون کے اندر اور باہر سے نمی کو جذب کرلیں گے۔ اس کے علاوہ دواو¿ں اور جوتے کے ڈبوں میں موجود سیلیکا بیگز دستیاب ہوں تو ان میں موبائل فون کو رکھ دیجئے کیونکہ سیلیکا نمی جذب کرنے کے لیے ہی استعمال ہوتےہیں۔
فون آن کیجئے
تو جناب سب سے اہم مرحلہ آن پہنچا ہے یعنی فون آن کرکے اپنا نصیب آزمائیں۔ ماہرین کے مطابق اس کا بہت زیادہ امکان ہے کہ اس محنت کے بعد آپ کا اسمارٹ فون دوبارہ آن ہوجائے گا۔ اگر فون درست انداز میں آن ہوکر چل جاتا ہے تو یہ خوش نصیبی ہوگی ورنہ کسی کاریگر کو دکھانے میں کوئی حرج نہیں تاہم اس طریقہ کار سے آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…