اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

موبائل صارفین اب 750 روپے میں اب بہترین سمارٹ فون خرید سکتے ہیں

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (نیوز ڈیسک) ایک ایسا سمارٹ فون مارکیٹ میں پیش کیا جانے والا ہے جس کی قیمت سن کر آپ بیک وقت خوش اور حیران رہ جائیں گے۔ بھارتی کمپنی ”رنگنگ بیلز“ نے بھارتی حکومت کے تعاون سے ایک ایسا سمارٹ فون تیار کیا ہے جس کی قیمت صرف 7 ڈالر یعنی 500 بھارتی روپے(تقریباً 750 پاکستانی روپے) ہے۔ ”فریڈم 251“ نامی یہ سمارٹ فون بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ویڑن ” میک ان انڈیا“ کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد بھارت کی کثیر آبادی کو ٹیکنالوجی کے اس دور میں داخل کرنا ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ اس فون کی دیگر تفصیلات اور قیمت سے متعلق تقریب رونمائی میں ہی بتائیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فون کو بدھ کے روز ایک تقریب کے دوران پیش کیا جائے گا اور اس تقریب میں یونین منسٹر آف ڈیفنس منوہر پارکر اور پارلیمینٹ کے ممبر مر لی منوہر جوشی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔ ”فریڈم 251“ کو اب تک کا سستا ترین سمارٹ فون قرار دیا جا رہا ہے جو کسی عام فون کی قیمت میں سمارٹ فون جیسی خصوصیات کا حامل ہو گا اور وہ افراد جو مہنگے سمارٹ فونز خریدنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہ بھی اب ٹیکنالوجی کے اس دور میں جدید سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…