مظفر آباد(نیوزڈیسک)پاک فوج کے خصوصی ادارہ مواصلات آزاد کشمیر و گلگت بلتستان نے خوش خبری سنائی ہے کہ بہت جلد کشمیری عوام تھری جی اور فور جی کی سہولت کا لطف اٹھا سکیں گے۔یہ اعلان کرنل علی ندیم نے مظفرآباد کے نواحی علاقے دھنی سیدان کے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس میں کیا۔ کرنل علی ندیم کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کا علاقہ اپنی خصوصی حیثیت کی وجہ سے نہایت حساس ہے اس لیے یہاں پر عوام کو مواصلات کی سہولت فراہم کرنا بہت مشکل اور مہنگا ہے۔انہوںنے کہا کہ اب اس علاقے میں پاک فوج نے یہ مشکل ذمے داری اپنے سر لی ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر فون کرنے کے نرخ بہت کم کر دیے گئے ہیں۔