مریخ پرجانے والا روبوٹ فیلے ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگیا، سائنس دان

15  فروری‬‮  2016

میونخ (نیوزڈیسک)ایک سال قبل سائنس دانوں نے مریخ کی سرزمین پرجب فیلے کو اتارا تو ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ تھی کیوں کہ پہلی دفعہ کوئی روبوٹ مریخ پر کامیابی سے اترا تھا لیکن جلد ہی ان کی خوشی دم توڑ گئی جب فیلے سے سنگنل آنا بند ہوگئے اوراب سائنس دانوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے یہ فیلے ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگیا ہے۔جرمن ایئر اسپیس سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ جولائی سے روبوٹک خلائی تحقیقاتی گاڑی فیلے سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے اور اب فیلے کی صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے جب کہ اس پرمٹی کی طے جم گئی ہے اور اب وہ ایسی جگہ پہنچ گیا ہے جہاں درجہ حرارت 292 فارن ہائیٹ ہے اس لیے اس میں اب زندگی کے کوئی آثار باقی نہیں رہے۔ جرمنی ایرو اسیس سینٹر پر فیلے پراجیکٹ کے مینیجر کے مطابق کنٹرول سینٹر پر کام کرنے والی ٹیم کا فیلے سے رابطہ زیرو ہو چکا ہے اس لیے فیلے کے لیے مزید کوئی کمانڈز نہیں بھیجی جا رہی اور اگر فیلے سے دوبارہ سگنل ملنے لگے تو یہ حیرت انگیز اور بہت خوشگوار ہوگا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جب سے فیلے نے نومبر 2014 میں کومٹ 67 پی چوریو موف پر قدم رکھا ہے اس کے ساتھ کئی مسائل رہے جن میں سب سے اہم یہ کہ وہ خود کو برفانی جگہ سے دور نہیں لے جاپایا جب کہ اپنے قیام سے وہ ایک چٹان کے سائے میں رہا جس کی وجہ سے اسے چارج کرنے والا اس کا شمسی نظام کام نہیں کر پارہا تھا۔ فیلے نے ا غاز میں کچھ تجربات کیے اور کچھ ڈیٹا زمین پر بھیجا لیکن اپنے قیام کے 60 گھنٹوں بعد فیلے کی بیٹری نے کام کرنا چھوڑ دیا اور اس سے سگنل ا نا بند ہوگئے تاہم کچھ عرصہ بعد اچانک فیلے کو کچھ سورج کی روشنی ملی جس سے ایک بار پھر سگنل ا نا شروع ہوگئے لیکن ایک منٹ بعد ہی فیلے نے دوبارہ دم توڑ دیا اور دوبارہ کبھی سگنل نہ ا سکے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…