پینسل چبانے سے سردرد سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے، طبی ماہر

13  فروری‬‮  2016

لندن(نیوز ڈیسک) ڈاکٹروں کے مطابق دردِ سر کی اہم وجوہ میں دباو¿، تھکاوٹ، جذباتی اتار چڑھاو¿ وغیرہ شامل ہیں اور دونوں دانتوں کے درمیان پینسل چبانے سے اس کیفیت کو بہت حد تک دورکیا جاسکتا ہے۔لندن کی ایک ممتاز خاتون ڈاکٹر کے مطابق دردِ سر کی اہم وجوہ میں چہرے ، گردن ، ناک اور کھوپڑی پر پڑنے والا دباو¿ شامل ہے اور معلوم نہیں ہوتا کہ درد کس وجہ سے ہورہا ہے لیکن ہماری کنپٹیوں میں پنکھے جیسے پٹھوں میں اٹھنے والا درد ہی سر اور گردن میں درد کی وجہ بنتا ہے اور جبڑے کے جوڑ سے اٹھنے والی ٹیسیں بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہیں جن میں جبڑوں کو ہلانا اور دانت پیسنا بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق دانتوں کے درمیان پینسل چبانے سے آرام مل سکتا ہے کیونکہ اس عمل سے جبڑوں کو آرام ملتا ہے۔ڈاکٹرکے مطابق دن میں ایک دو مرتبہ جبڑوں کےدرمیان پینسل چبانے سے جبڑوں کو راحت ملتی ہے اور سردرد کم ہوسکتا ہے کیونکہ جبڑے ہمارے چہرے کا اہم مگر پیچیدہ حصہ ہیں وہ پٹھوں اور ہڈیوں سے جڑے ہوتے ہیں اور ان پر گہرا اثر ڈالتے ہیں اس لیے پینسل چبانے سے جبڑوں میں آواز کے ساتھ تکلیف کا خاتمہ بھی ممکن ہے، جبڑے کے جوڑ کانوں کے آگے پائے جاتے ہیں اور نچلا جبڑا کھوپڑی سے جڑا ہوتا ہے ان کے درمیان کرکری ہڈیاں ہوتی ہے جو جبڑوں کو حرکت دیتی ہیں ان ہی کے پاس ایک چھوٹی ڈسک کھسک جاتی ہے جس سے سردرد اور تناو¿ پیدا ہوتا ہے اور پینسل چبانے سے وہ ڈسک اپنی جگہ واپس آجاتی ہے۔ڈاکٹر کے مطابق اگر جبڑے کے دباو¿ اور تناو¿ کا علاج نہ کیا جائے تو اس کی شدت بڑھنے سے جبڑا مستقل جام ہوسکتا ہے اور اس کے لیے پینسل کی ورزش مناسب علاج ہے۔ دیگر ماہرین کے مطابق ہمارے چہرے اور کھوپڑی پر 36 پٹھے (مسلز) ہوتے ہیں اور ان میں سے 20 جبڑے ، گردن اور سردردکی وجہ بن سکتے ہیں



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…