آئن اسٹائن نظریے کی توثیق میںپاکستانی سائنس داں کا کارنامہ

13  فروری‬‮  2016

نیویارک(نیوز ڈیسک)پاکستانی نڑاد ’ایم آئی ٹی‘ پروفیسر، نرگس ماولہ والا ا±س سائنسی پراجیکٹ کا حصہ رہی ہیں جس نے البرٹ آئن اسٹائن کی کششِ ثقل کی لہروں سے متعلق نظریے کے پیش کئے جانے کے 100 برس بعد اس کے رموز سے پردہ اٹھایا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے’وائس آف امریکا‘ کے مطابق پروفیسر نرگس ماولہ والا کا تعلق ’ایم آئی ٹی‘ کے شعبہ فزکس سے ہے۔ وہ ا±ن تین اداروں کی مشترکہ ٹیم کا حصہ رہی ہیں، جس نے کشش ثقل کی لہروں کی براہ راست پرکھ کے منصوبے پر کام کیا۔ یہ تاریخی کامیابی آئنسٹائن کے نظرئے کو پیش کیے جانے کے 100 برس بعد حاصل ہوئی نرگس ماولہ والا کا کہنا تھا کہ اب سائنس داں کششِ ثقل کے کلیے میں ابہام کے عنصر پر حاوی پا چکے ہیں۔ درحقیقت ہمیں ایک نیا ’انڈیکیٹر‘ دستیاب ہوگیا ہے، جس کی مدد سے ہم فلکیات کے مزید راز افشا کرنے کی راہ پر گامزن ہو سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم دیکھنے کے علاوہ رازوں کو سننے کے بھی قابل بن جائیں گے۔نرگس ماولہ والا سنہ 2002 میں ایم آئی ٹی کے شعبہ فزکس سے منسلک ہوئیں۔اِس پراجیکٹ میں ’ایم آئی ٹی‘ کے پروفیسر رائنر وئیز کی سربراہی میں قائم سائنس دانوں کی اس ٹیم میں، پروفیسر نرگس ماولہ والا کے علاوہ دیگر ارکان ڈیوڈ شومیکر، میتھیو اوانز، ایرک کٹساودس اور پیٹر فرشیل شامل ہیں



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…