برطانوی خلاء باز نے خلا سے بجلی چمکنے کا منظر فلما لیا

10  فروری‬‮  2016

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی خلاء باز نے ایک دلچسپ ویڈیو جاری کی ہے جس میں خلا سے بجلی چمکنے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے برطانوی خلا باز ٹم پیک نے یہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں بجلی چمکنے کے حیرت انگیز مناظر بہت واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔جس وقت خلائی اسٹیشن شمالی افریقہ سے ترکی سے ہوتے ہوئے یورپ کی جانب جا رہا تھا تو یہ ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔ویڈیو میں زمین پر رات کے اوقات میں مختلف خطوں میں روشن بجلی روشنی بھی واضح نظر آ رہی ہے۔واضح رہے کہ برطانوی خلا باز ٹم پیک 6 ماہ کے مشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود ہیں، وہ خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے برطانوی خلا باز بھی ہیں۔ان کے فیس بک پیج پر 22 گھنٹوں میں یہ ویڈیو 4 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…