جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) دنیا بھر میں موبائل ٹیکنالوجی کا استعمال جیسے جیسے بڑھ رہا ہے ویسے ویسے ان چیزوں کے منفی استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں رہنے والے لوگ تواتر سے کرتے ہیں اور اس چیز کا سامنے رکھتے ہوئے دھواکے باز لوگ ایسی تراکیب کا استعمال کرتے ہیں جن سے لوگوں کو لوٹا جاسکے،آئیے آپ کو چار ایسے دھوکوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن سے آپ کو ہر صورت میں دوررہنا چاہیے۔
وائس میل
آپ کو ایک میسج آتا ہے کہ کسی نے آپ کے لئے وائس میل چھوڑی ہے اور جب آپ میسج میں دئیے گئے لنک کو کلک کرتے ہیں تو آپ کے فون پر کوئی اجنبی سائیٹ کوئی ایسا مشکوک سافٹ ویئر انسٹال کرنے ی کوشش کرتی ہے جو کہ آپ کا ڈیٹا چوری کرسکتی ہے۔اگر آپ کو کوئی ایسی ای میل آئے تو کبھی بھی مت کھولیں کیونکہ واٹس ایپ وائس میسج صرف ایپ کی مدد سے ہی لوگوں کو بھیجا جاتا ہے۔
ڈسکاﺅنٹ واﺅچرز
آپ کو ایسا میسج موصول ہوتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ آپ کوشاپنگ کے لئے ڈسکاﺅنٹ واﺅچرز دئیے جارہے ہیں اور آپ کو بس ایک مختصر سا سروے مکمل کرنا ہے۔آپ یہ جان کر بہت خوش بھی ہوتے ہیں اور جب لنک پر کلک کرتے ہیں اور اپنی تفصیلات ویب سائیٹ کو دے رہے ہوتے ہیں تو حقیقت میں یہ ہیکرز کو مل رہی ہوتی ہیں۔
پریمیم ورڑن
آپ کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ ان چند خوش نصیبوں میں شامل ہیں جن کے لئے واٹس ایپ گولڈ کا یہ ورڑن دیا جارہا ہے لیکن جب آپ یہ انسٹال کرلیتے ہیں تو اس کے بعد آپ کو ہر بھیجے گئے میسج کے لئے پیسے دینے پڑتے ہیں۔
جاسوسی کرنے والی ایپ
صارفین کو یہ بتایا جاتا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے آپ دوستوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کو دیکھ سکتے ہیں۔آپ بخوشی اسے انسٹال کرتے ہیں تا کہ یہ جانا جاسکے کہ آپ کے دوست کیا باتیں کررہے ہیں۔یہ بات یاد رکھیں کہ اس طرح کی کوئی بھی ایپ نہیں جو دوسروں کی باتیں آپ کو بتاسکے لیکن اب ایک کام ہوچکا ہے اور وہ یہ کہ آپ کو اس ’جاسوس ایپ‘کی صورت میں پیسے دینے پڑ رہے ہیں۔تو قارئین خود بھی ہوشیار رہیں اور دوسروں کو بھی جدید ٹیکنالوجی کے منفی اثرات سے بچائیں ۔ ‎



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…