جدہ (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں حکومت کی طرف سے واٹس ایپ کال سروس پر عائد پابندی اٹھائے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر یہ سہولت معطل کرکے سروس صرف میسجنگ تک محدود کردی گئی اور واضح کیاگیاکہ ملک میں واٹس ایپ کی طرف سرور لگانے پر متفق ہونے تک کال سروس دستیاب نہیں ہوگی۔بین الاقوامی نیوز کے مطابق ہفتے کو بحال ہونیوالی کال سروس بیشتر علاقوں میں اتوار کو معطل کردی گئی ، اس سے پہلے 10ماہ قبل کال سروس ٹیلی کام کمپنیوں کے دباومیں آکر معطل کی گئی تھی اور پھر اچانک ہفتے کو بحال کردی گئی جس سے ہرشخص حیران رہ گیا۔ سرکاری حکام نے اس ضمن میں بات کرنے سے انکار کردیا تاہم مقامی میڈیا نے ماہرین کے حوالے سے بتایاکہ ملک میں سرورلگائے جانے تک کال سروس معطل رہے گی ، تاکہ ضرورت پڑنے پر متعلقہ حکام کال ڈیٹاتک رسائی حاصل کرسکیں