پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

فحش اورڈیٹنگ ویب سائٹس دیکھنے والے کیسے بلیک میلنگ کا شکار ہورہے ہیں، تحقیق میں خطرناک انکشاف

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) انٹر نیٹ پر فحش ویب سائٹ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس ہیں تاہم ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈیٹنگ کی ویب سائٹس یا ایپس کو استعمال کرنے والے صارفین میں سے آدھے کے قریب افراد کو فراڈ کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا پھر انہیں وائرس کے ذریعے ای میل (اسپیم) بھیجی گئی ہیں۔یورپی سیکیورٹی ادارے سیمینٹک نے تحقیق کے دوران یورپ میں 3 ہزار سے زائد افراد سے پوچھا کہ جب انہوں نے محبت کے بارے میں سرچ کیا تو ان کے ساتھ کیا ہوا تو ان کا جواب حیران کن تھا جس میں سے اکثریت کا کہنا تھا کہ انہیں بلیک میل کیا گیا، ان سے فحش ویڈیو جاری کرنے کا کہا گیا اور پیسے چوری کرنے کے لیے نقلی شناخت کا استعمال کیا گیا جب کہ ایک ماہر کا کہنا ہے کہ دھوکے دینے والے افراد حساس لوگوں کی فہرست کا جائزہ لیتے ہیں اور ان کی عادت کے مطابق ان کو بلیک میل کرتے ہیں۔سیمنیٹک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ڈیٹنگ ویب سائٹ یا ایپس کا استعمال کرنے والے صارفین میں سے زیادہ تر کے لیے یہ خوفناک تجربہ رہا کیونکہ یا تو انہیں جذباتی طور پر اور یا پھر پیسوں کے ذریعے اس کی قیمت چکانا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگ آن لائن محبت تلاش کرتے ہیں تو اتنے محتاط نہیں ہوتے جتنے وہ کہیں اور ہوتے ہیں اور عموماً ایسے لوگ صرف اچھائی دیکھتے ہیں اور اس کے تاریک پہلو کو نظر انداز کردیتے ہیں اور ایسا کرنا ان کو بہت مہنگا پڑ جاتا ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں جن افراد سے سوالات پوچھے گئے ان میں سے 48 فیصد کا کہنا تھا کہ انہیں دوسروں کی جانب سے ڈیٹنگ ویب سائٹس اور ایپس پر اسپیم اور بلیک میل کرنے کے پیغامات موصول ہوئے جب کہ ان میں سے 32 فیصد کو ان لوگوں کی جانب سے جن کے ساتھ وہ بات چیت کر رہے تھے پیسوں کا مطالبہ کیا گیا، اسی طرح 28 فیصد کو نقلی شناخت کا استعمال کرنے والے افراد نے تصاویر اور ویڈیوز چوری کرنے کے لیے دھوکا دیا۔ تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ ڈیٹنگ کی آن لائن دنیا میں اس وقت بہت پیسہ شامل ہے اور جرائم پیشہ افراد اس کا خوب استعمال کر رہے ہیں لہٰذا لوگ ان ویب سائٹس کے استعمال میں محتاط رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…