سعودی عرب نے واٹس ایپ پرکال کرنے کی پابندی ختم کردی

7  فروری‬‮  2016

جدہ (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے ریاست میں واٹس ایپ صارفین پر بالآخر کال سروس کی پابندی ختم کردی ہے اور اب صارفین اس سہولت سے بالکل مفت فائدہ اٹھاسکیں گے ۔ عرب نیوز نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ سعودی عرب میں واٹس ایپ سروس پر پابندی عائد تھی اور صرف میسجنگ سروس مہیا کی گئی تھی لیکن اب کال کرنے پر عائد پابندی بھی اٹھالی گئی ۔ریاض میں موجود سافٹ ویئرانجینئر فیصل حلیم نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ ٹیلی کام مارکیٹ میں اس اقدام سے مثبت اثر پڑے گا اور مقامی و انٹرنیشنل کالز کے ریٹس کم ہوں گے ۔ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے طالبعلم سلطان عبداللہ نے بتایاکہ اُسے ساتھی طلباءکی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کی اطلاع ملی ، اس نے تجربہ کیا تو یہ واقعی کام کررہاتھی ، اس سے پہلے اگر آپ کال کرنے کی کوشش کرتے تو ایک ریکارڈ پیغام سننے کو ملتاکہ ریاست میں یہ سہولت دستیاب نہیں ۔ جدہ میں موجود پاکستانی شہری مرزا عبدالمقیط نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ اس دور میں ایسی فری ایپس کی موجودگی میں ٹیلی فون بلز پر بھاری رقم کا خرچ تکلیف دہ ہے ، اپنے عزیزوں کو کراچی میں کال کرنے کیلئے سینکڑوں ریال اداکرنے پڑتے ہیں، سعودی عرب میں سب سے زیادہ کال ریٹس کا دعویٰ کرتے ہوئے اس نے اس اقدام پر سعودی حکام کا شکریہ اداکیا۔ دوسری طرف ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی نے یہ تصدیق نہیں کی کہ کال کی سہولت عارضی ہے یا مستقل طورپر بحال کردی گئی۔ کچھ عرصہ قبل واٹس ایپ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں لکھاتھاکہ ’بدقسمتی سے واٹس ایپ کی کال سروس مقامی قوانین اور ضوابط کی وجہ سے تمام ممالک میں دستیاب نہیں ، اگرآپ ان میں سے کسی ملک میں موجود ہیں تو آپ کوئی کال سن یا کرنہیں سکتے ۔ اگرآپ ایسے ملک میں موجود ہیں جہاں یہ سہولت دستیاب ہے تو آپ ان ممالک میں کال نہیں کرسکتے جہاں اس کی اجازت نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…