نیویارک(نیوز ڈیسک)ٹوئیٹرانتظامیہ نے داعش اوردیگر انتہا پسندوں کے زیر استعمال لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بند کردیئے، ایسی شکایات سے نمٹنے والی ٹیموں کی افرادی قوت میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ رد عمل میں کی جانے والی کارروائی کا وقت گھٹایا جا سکے،میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک بلاگ تحریر کے ذریعے مطلع کیا گیا کہ معطل کیے جانے والے اکاؤنٹس کا تعلق مشرق وسطی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے ہے۔ٹوئٹر کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ اکاؤنٹس صرف اسی صورت معطل کیے جاتے ہیں جب ان کے خلاف دیگر صارفین باقاعدہ شکایات درج کرائیں۔ کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایسی شکایات سے نمٹنے والی ٹیموں کی افرادی قوت میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ رد عمل میں کی جانے والی کارروائی کا وقت گھٹایا جا سکے۔