نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی خلاباز ایڈ برگر مچل پچاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ اْن بارہ افراد میں سے ایک تھے، جنہوں نے چاند پر قدم رکھتے ہوئے چہل قدمی کی۔ایڈگر مچل کا انتقال اْن کے چاند پر اترنے کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر فلوریڈا کے ایک اسپتال میں مختصر علالت کے بعد ہوا۔مچل چاند کی جانب بھیجے جانے والے اپالو چَودہ مشن کے ایک رکن تھے۔ اس سفر پر ایلن شیپرڈ جونیئر اور سٹوارٹ رْوسا بھی اْن کے ہمراہ تھے۔ رْوسا کا انتقال1994ء4 میں ہوا تھا جبکہ ایلن شیپرڈ 1998ء4 میں وفات پا گئے تھے۔ایڈگر مچل نے اپالو چَودہ مشن کے ساتھ ایک ہی بار خلا کا سفر کیا تھا۔ اْن کا یہ خلائی سفر فلوریڈا کے کیپ کینیورل سے اکتیس جنوری 1971ء4 کو شروع ہوا تھا۔ مچل ’انتاریس‘ نامی اْس خلائی گاڑی کے پائلٹ تھے، جو چاند کے فرا ماویرو نامی علاقے میں جا کر اْتری تھی۔مچل وہ چھٹے انسان تھے، جنہوں نے چاند کی سرزمین پر قدم رکھا تھا۔ اپالو 14 مشن کے دوران چاند کی سطح پر 33 گھنٹوں کا وقت گزارا گیا اور دو بار چہل قدمی کی گئی،1972ء میں مچل ناسا سے ریٹائر ہو گئے تھے 07-02-16/–#/s#