کیلی فورنیا (نیوز ڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام پر اب انفرادی طور پر پستول یا کسی بھی گن کی تشہیر کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔سماءنیوز نے غیرملکی خبرایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ فیس بک پہلے ہی بغیر شناخت پستول کی فروخت پر پابندی لگا چکی ہے،لائسنس کے بغیراسلحہ کی آن لائن نمائش کی پوسٹ اورانسٹاگرام پرفوٹو شئیرنگ کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ نئے قواعد کا مقصد ویب سائٹ پر افراد کے درمیان پستول یا کسی بھی گن کی تجارت کو روکنا ہے تاہم کاروبار کرنے والے فیس بک اور انسٹا گرام پر پستول کے اشتہار دے سکتے ہیں۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تین ہفتے قبل امریکی صدر اوبامہ نے پستول خریدنے پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔