کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں قائم پاکستانی تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز(PIIA) اور اسلام آباد میں قائم سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) کو جنوب مشرقی ایشیا اور پیسیفک خطے کے 20 سرفہرست چوٹی کے تھنک ٹینکوں میں شمار کرلیا گیا ہے۔ تھنک ٹینکس اینڈ سول سوسائٹی پروگرام(TTCSP) لاڈر یونیورسٹی آف پنسلوانیا کی 2015 گلوبل گو ٹو تھنک ٹینک انڈیکس کے مطابق ایس ڈی پی آئی کو 15 ویں درجے پر رکھا گیا ہے اور PIIA کو 18 واں درجہ دیا گیا ہے۔ یہ انڈیکس اس خطے کے 95 تھنک ٹینکوں کی بنیاد پر وضع کیا گیا ہے TTCSP انسٹی ٹیوٹ کے رول پالیسی کی بنیاد پر تحقیق کرتا ہے اور دنیا بھر میں حکومت اور سوسائٹی کی ترقی میں کردار ادا کرتا ہے۔