فیس بک پر لوگوں کی پسندیدہ اشیا اور رحجانات کی فہرست جاری

3  فروری‬‮  2016

سان فرانسسكو(نیوزڈیسک)اگرچہ فیس بک گوگل کی طرح کوئی سرچ انجن نہیں لیکن فیس بک پر سرچ کیے جانے والی اشیا اور رحجانات کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور اب فیس بک نے اپنے صارفین کے پسندیدہ رحجانات اور اشیا کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں 2001 اشیا کا انتخاب کیا گیا ہے۔فیس بک کے نئے آڈیئنس اوپٹیمائزیشن ٹول کے تحت فیس بک نے قریباً 2 لاکھ 82 ہزار اشیا کی فہرست جاری کی ہے جس میں اس کے صارفین دلچسپی رکھتے ہیں جب کہ اس ٹول کا مقصد یہ ہے کہ پوسٹ شیئر کرنے والے پبلشر اپنے ممکنہ ہدف والے صارفین تک اپنا پیغام پہنچاسکیں، اس کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار اشیا اور ٹرینڈز کو مزید کم کرکے پہلی 2001 اشیا کی فہرست شائع کی گئی ہے۔ان اشیا میں پہلا نمبر خود فیس بک کو ہی دیا گیا ہے جب کہ دوسرے نمبر پر لوگ ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور تیسرے نمبر پر تفریح یا انٹرٹینمنٹ ہے، چوتھے نمبر پر کنزیومر الیکٹرانکس، پانچواں نمبر خریداری یا شاپنگ کا ہے، چھٹے نمبر پر کھیل، ساتویں نمبر پر سوشل نیٹ ورک، آٹھویں پر موبائل فون، نویں پر میوزک اور دسویں نمبر پر کمپیوٹرز ہیں۔ اس کے علاوہ گیمز، فلمیں اور سفر وغیرہ اہم ترین 20 اشیا میں شامل ہیں جب کہ محبت یا Love کو اکیسویں نمبر پراور خاندان کو 24 ویں نمبر رکھا گیا ہے۔اس فہرست کو دیکھ کر بعض دلچسپ رحجانات بھی سامنے آئے مثلاً ڈجیٹل تقسیم (ڈسٹری بیوشن)‘ کا نمبر 96 ہے اور جذبات کا نمبر 121 ہے۔ کمپیوٹر میں com file کا نمبر 78 اور CONFIG.SYS کا نمبر 93 ہزار سے بھی پیچھے ہے جب کہ آج کے ڈجیٹل دور میں اخبار کا نمبر 72 ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…