بیجنگ (نیوز ڈیسک) چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے روبوٹ جہاز کی نئی تصاویر جاری کی ہیں جس میں چاند کی سطح کی تفصیلات نہایت وضاحت کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔ یہ تصاویر یوٹو اور چینگ تھری نامی روبوٹ نے بھیجی ہیں جو اس وقت چاند کی سطح پر موجود ہیں۔ تاریخی لحاظ سے یہ 40 سال بعد چاند پر جانے والے کسی روبوٹ کی پہلی تصاویر ہیں، ان تصاویر میں چاند کے پتھروں کے علاوہ وہاں موجود باریک مٹی بھی دیکھی جاسکتی ہے جو ہرجگہ موجود ہے، یہ مٹی روبوٹ کے تمام آلات کو متاثر کرکے اسے خراب کرسکتی ہے اور اس مٹی میں ہزاروں وولٹ کی برقِ سکونی (اسٹیٹک الیکٹرسٹی) موجود ہوسکتی ہے جو نازک آلات کو تباہ کرسکتی ہے۔ چینی ماہرین کے مطابق چند ہفتوں بعد چینگ تھری روبوٹ چاند پر رگڑ کر چلنے کے بعد ایک مقام پر رک جائے گا۔ چینگ تھری دسمبر 2013 کو چاندکی سطح پر اترا تھا اور اب تک وہ چاند کی ہزاروں بہترین تصاویر بھیج چکا ہے جب کہ نئی تصاویر میں چاند پر چھوٹے بڑے پتھروں کے ڈھیر دیکھے جاسکتے ہیں۔ چینی خلائی ایجنسی کے مطابق اب تک سب سے پہلے اور سب سے آخر میں لی جانے والی تصاویر جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم اس کی جلد مزید تصاویر بھی جاری کی جائیں گی۔ سی این ایس اے کے مطابق چینگ فور نامی خلائی جہاز جلد ہی چاند پر بھیجا جائے گا جو چاند کے ان حصوں کی تصاویر فراہم کرے گا جنہیں اب تک نہیں دیکھا گیا کیونکہ وہ زمین سے دور رہتا ہے۔
چین کے روبوٹ جہاز نے چاند کی اندیکھی تصاویرجاری کردیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا



















































