لاہور (نیوز ڈیسک) ایپل کا آئی فون دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا سمارٹ فون ہے اور کمپنی اس کی قیمت میں جتنا بھی اضافہ کر دے، اس کی مانگ میں کمی نہیں آتی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ہی کمپنی کا ایک ہی سمارٹ فون مختلف ملکوں میں مختلف قیمتوں سے فروخت ہوتا ہے۔ جی ہاں! ایپل اپنا آئی فون ہر ملک میں مختلف قیمت سے فروخت کرتا ہے اور یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ کئی ترقی یافتہ ممالک کی نسبت پاکستان میں اس کی قیمت بہت کم ہے اور بہت سے ممالک میں اس کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی ہے۔ ”CNN Money” نے دنیا کے ہر ملک میں موجود اپنی کے آن لائن سٹور کا وزٹ کرنے کے بعد ان کی قیمتوں کا موازنہ کیا ہے اور یہ پتہ چلایا ہے کہ آپ مختلف ممالک میں آئی فون خریدنے کیلئے کتنے امریکی ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے۔ کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں آئی فون کی قیمت 636.18 ڈالر سے لے کر 1,029.14 ڈالر کے درمیان ہے اور پاکستان میں اس کی قیمت انتہائی حیران کن حد تک کم ہے۔مندرجہ ذیل چارٹ میں دنیا کے وہ 10 ممالک دکھائے گئے ہیں جہاں ا?ئی فون مہنگے ترین اور سستے ترین قیمت میں فروخت ہوتے ہیں