پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

ایف بی آئی ایجنٹ نے جھوٹ پکڑنے کے طریقے بتا دیئے

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک( نیوز ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سپیشل ایجنٹ ڈیوڈ شاویز کا ”دی ایف بی آئی آن وال سٹریٹ“ کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسانی شخصیت میں موجود کچھ ایسی علامتیں ہیں جو ہمیں بتا دیتی ہیں کہ کون ہم سے جھوٹ بول رہا ہے یا کون ہمیں دھوکا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایف بی آئی ایجنٹ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں جسمانی حرکات وسکنات، گفتگو کے انداز اور چہرے کے تاثرات ہماری بہت رہنمائی کرتے ہیں۔ ایف بی آئی سپیشل ایجنٹ ڈیوڈ شاویز کے مطابق جھوٹے افراد کسی سوال کے تمام الفاظ لفظ بہ لفظ دوبارہ دہراتے ہیں۔ جھوٹے افراد بظاہر بے اطمینان نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی آنکھیں ایک جگہ ٹکا نہیں پاتے اور جھوٹ بولتے وقت اِدھر اُدھر دیکھتے رہتے ہیں۔ تاہم کچھ افراد جھوٹ بولتے ہوئے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھی دیکھتے ہیں۔ جھوٹ بولنے والے افراد بے چینی کے عالم میں اپنے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں کو بار بار چھونے لگتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا اس وقت خود پر کنٹرول نہیں، اور کچھ نہ لچھ گڑبڑ ضرور ہے۔ جھوٹے افراد بہت تیزی سے پلکیں جھپکاتے ہیں۔ جھوٹے افراد اپنی دیانت کا یقین دلانے کیلئے بار بار قسمیں کھاتے ہیں اور جذباتی جملے استعمال کرکے دوسروں کو اپنی سچائی کا یقین دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جھوٹے افراد طویل وضاحت پیش کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…