جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سوزوکی کمپنی نے نئی سوزواگنس متعارف کرادی ،نئے فیچرزمتعارف ،خریداروں کی قطاریں لگ گئیں

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جاپان کی کاریں تیارکرنے والی کمپنی نے نئی سوزوی اگنِس متعارف کروا دی ہے۔ جوکہ رواں ماہ پاکستان میں بھی پہنچ جائے گی ۔سوزوکی کمپنی کی جانب سے اگنس نامی نئی گاڑی کا ماڈل متعارف کروا دیا گیا ہے۔ یہ گاڑی آئندہ ماہ یعنی فروری کے وسط میں جاپان اور بھارت کی مارکیٹ کے لیے پیش کردی جائے گی۔ اس گاڑی میں بہت سی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔ان میں اگلی جانب 2 اور دائیں و بائیں جانب 1،1 ایئر بیگز، ABS کے ساتھ EBD، لین کی خلاف ورزی پر اطلاع، ESP کے علاوہ اونچائی پر گاڑی چلانے میں سہولت اور اضافی گرفت کی قابلیت بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ ڈرائیور کی سہولت کے لیے اگنِس میں چاروں اطراف دیکھنے کے لیے کیمروں کی تنصیب کا بھی انتخاب موجود ہے۔اس کارکی قیمت پاکستانی کرنسی میں تقریبا12سے 15لاکھ روپے کے درمیان ہے ۔ذرائع کے مطابق اس خبرکے لیک ہوتے ہی پاکستان میں عوام نے کارڈیلروں اورکمپنیوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں ۔واضح رہے کہ اس کارمیں پیٹرول کااستعمال بھی کم ہے اورایک لٹرمیں زیادہ سے زیادہ فاصلہ 54کلومیٹرتک طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…